نواز شریف چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی حصّے میں مغل کوٹ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم ژوب پہنچ گئے
30 دسمبر 2015 (10:29)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف ژوب پہنچ گئے وہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے مغربی حصّے میں مغل کوٹ کیرج وے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وفاقی وزراء عبد القادر بلوچ اور جام کمال، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ اور مولانا فضل الرحمٰن،مشاہد حسین سیّد،میر حاصل بزنجو، محمود خان اچکزئی اور میاں افتخار حسین وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔