وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں اچھے نظم و نسق کی عمدہ مثال ہیں۔

سندھ،خیبرپختونخوا کے عوام صوبائی حکومتوں کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے،برجیس
30 اپریل 2017 (21:15)
0

امور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اپنے اقتدار کی مدت پوری ہونے تک ملک کی خدمت جاری رکھے گی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اپنے متعلقہ صوبوں میں لوگوں کی خدمت کا موقع ملا تاہم وہ اس میں ناکام ہوگئے۔
برجیس طاہر نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا کے لوگ اب اپنی حکومتوں کی کارکردگی سے مایوس ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پنجاب، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتیں اچھے نظم و نسق کی عمدہ مثال ہیں اور وہ وزیراعظم نواز شریف کے ویژن کے تحت ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گی۔