قائم مقام سپیکر نے کہا کہ اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔

پاکستان جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائیگا،مرتضیٰ عباسی
30 اپریل 2017 (21:10)
0

قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر مرتضیٰ عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔

انہوں نے حویلیاں میں نوشیرا اور پھلاں والی دیہات میں جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔
مرتضیٰ عباسی نے کہا کہ حکومت نے ضرب عضب اور ردالفساد آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی کو کامیابی سے شکست دی ہے ۔
انہوں نے اس موقع پر گائوں کو سوئی گیس فراہمی کے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔