وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے سبسڈی دے گی۔

آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
30 اپریل 2017 (20:39)
0

حکومت نے آئندہ ماہ کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتوار کے رو ز اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے سبسڈی دے گی۔
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور ڈیزل کی قیمت تراسی روپے فی لیٹر ، پٹرول کی قیمت چوہتر روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت چوالیس روپے فی لیٹر ہوگی۔