ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی،وزارت پانی و بجلی
30 اپریل 2017 (20:22)
0

پانی و بجلی کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں بجلی کی کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ۔

وزارت نے آج ایک بیان میں کہا کہ اس وقت بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار چار سو اٹھارہ میگاواٹ جبکہ طلب پندرہ ہزار سات سو اکیاون میگاواٹ ہے۔
شیڈول کے مطابق لوڈشیڈنگ سے شارٹ فال پورا کیا جارہا ہے۔