مشیروزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان صوبے کے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکے۔

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکا دیا،امیر مقام
30 اپریل 2017 (20:11)
0

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔

اتوار کے روز نوشہرہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان صوبے کے عوام سے کیا گیا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکے۔
امیر مقام نے کہا کہ عمران خان اپنے سیاسی مخالفین کے احتساب کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم ان کی حکومت خیبرپختونخوا احتساب کمیشن کو اپنا کام شفافیت سے نہیں کرنے دے رہی۔
انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ سے کہا کہ وہ بے ضابطگیوں کے الزامات پر سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے استعفیٰ مانگیں۔