وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے سخت محنت کر رہی ہے۔

file photo

موجودہ حکومت عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئی ،بوسن
30 اپریل 2017 (19:39)
0

قومی تحفظ خوراک کے وزیر سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت کے لئے اقتدار میں آئی ہے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سخت محنت کررہی ہے۔

انہوں نے اتوار کیروز ملتان میں ایک سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملتان کے حلقے پی پی200 میں نئی سڑکوں کی تعمیر کیلئے پانچ ارب روپے مختص کیے ہیں۔
صوبائی اسمبلی کے رکن شوکت حیات بوسن نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔