خضدار میں میڈیکل کالج،کوئٹہ سنڈیمن اسپتال میں پیڈیاٹرک کمپلیکس اور ژوب میں خواتین اسپتال کی تعمیر جاری۔

حکومت دور دراز علاقوں کے عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں
30 اپریل 2017 (19:35)
0

بلوچستان حکومت دور دراز علاقوں کے لوگوں کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے کوئٹہ کے نمائندے کو بتایاکہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔
خضدار میڈیکل کالج ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ کے سنڈیمن ہسپتال میں پیڈیاٹرک کمپلیکس اور ژوب میں خواتین ہسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے۔