سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربر اہ میں پارلیمانی وفد کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات۔

30 اپریل 2017 (19:07)
0

پاکستان نے افغانستان پرزوردیا ہے کہ وہ الزام تراشی سے گریز کرے اورمستقبل میں باہمی مفاد کیلئے مل کر کام کرے ۔

یہ بات قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اتوار کے روز کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کہی ۔
اسپیکر نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ برابری کی بنیاد پر اچھی ہمسائیگی پرمبنی تعلقات کا خواہشمند ہے ۔
انہوں نے افغان صدر کو علاقائی مسائل کے حل کیلئے ایران ، پاکستان ، افغانستان اور چین کے سپیکرز کی مشترکہ کانفرنس کی اپنی تجویز سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے کام کرنے کا طریقہ کار وضع کرنے پرزوردیا ۔
افغان صدر نے افغان پناہ گزینوں کی فراخدلانہ مہمان نوازی پرپاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا ۔
اسپیکر ایاز صادق افغان صدر کی دعوت پر افغانستان کا سرکاری دورے کررہے ہیں جس کا مقصد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنا ہے ۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سربر اہی میں پارلیمانی وفد نے سابق صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کی۔