وزیر مملکت نے کہا کہ اٹک میں زرعی یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔

file photo

حکومت نے دیہی عوام کو بنیادی سہولیات فراہمی کا عزم کر رکھا ہے،شیخ آفتاب
30 اپریل 2017 (18:10)
0

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے دیہات میں مقیم افراد کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

اٹک میں گیس سپلائی سکیم کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اعلیٰ تعلیم کو ترجیح دے رہے ہیں اور اٹک میں زرعی یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جس پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔