مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان کی الزام تراشی کی سیاست کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا۔

عوام نے تحریک انصاف کی منفی سیاست مسترد کردی،آصف کرمانی
30 اپریل 2017 (17:51)
0

وزیراعظم کے مشیر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی الزام تراشی کی سیاست کا بہت جلد خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہاکہ عوام نے تحریک انصاف کی منفی سیاست مسترد کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ سیاست میں رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔
آصف کرمانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ سال انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔