فائنل کا سکور چھ چار اور چھ تین رہا۔

اعصام الحق نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامٹ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
30 اپریل 2017 (17:36)
0

پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ساتھی رومانیہ سے تعلق رکھنے والے فلورن مرگیا نے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز فائنل جیت لیا ہے۔

فائنل مقابلے میں ان دونوں کا مقابلہ جرمنی کے فلپ پٹشزنر اور آسٹریا کے الیگزینڈر پیا سے ہوا جہاں اعصام اور مرگیا نے دو سیٹس میں آسان فتح حاصل کی۔

فائنل کا سکور چھ چار اور چھ تین رہا۔