دورہ بھارت سے قبل انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ تنازعے کو طول دینا آئندہ نسلوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

ترک صدر کامذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
30 اپریل 2017 (17:26)
0

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے تصفیے پر زور دیا ہے۔انہوں نے بھارت کے دورے سے پہلے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنازعے کو طول دینا آئندہ نسلوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔
صدر اردوان نے کرد دہشت گرد گروپوں اور کشمیریوں کے درمیان کسی بھی مماثلت کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ستر سالہ دیرینہ تنازعے کے حل سے دونوں ملکوں کو ریلیف ملے گا اور خطے میں امن قائم ہوگا۔