وزیر مملکت نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کو دوسرے صوبوں کے عوام بارے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

 عمران خان خیبر پختونخوا کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں،مریم اورنگزیب
30 اپریل 2017 (16:31)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو دوسرے صوبوں کی فکر کرنے کی بجائے خیبرپختونخوا کے عوام کو خدمات کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے ایک بیان میں تحریک انصاف کے سربراہ پر زور دیا کہ وہ صوبے میں عوام کے لئے ہسپتالوں، سکولوں اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کریں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ عمران خان بے بنیاد الزامات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں اور وہ صرف ملک میں جاری ترقیاتی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے لئے انتشار پھیلا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک بھر میں عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں۔