مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیبرونگزاورمحنت کشوں کی تنظیمیں اس دن کی اہمیت اُجاگر کرنے کیلئے ریلیاں نکال رہی ہیں۔

file photo

 محنت کشوں کاعالمی دن آج منایاجارہاہے
01 مئی 2017 (09:15)
0

آج محنت کشوں کاعالمی دن اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایاجارہاہے کہ محنت کشوں کی خدمات کو سراہا اور اُنکی عظمت کو فروغ دیاجائے گا۔مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیبرونگزاورمحنت کشوں کی تنظیمیں اس دن کی اہمیت اُجاگر کرنے کیلئے ریلیاں نکال رہی ہیں۔

ریڈیو پاکستان نے بھی کارکنوں کے حقوق سے آگہی اورمحنت کشوں کے وقار کو اُجاگر کرنے کیلئے خصوصی پروگرام تیارکئے ہیں۔

پنجاب
صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مختلف مزدور تنظیمیں جس میں '' پاکستان ورکر کنفیڈریشن'' قومی مزدور اتحاد پاکستان، آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین اور سیاسی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں شامل ہیں تقریبات اور مختلف اجتماع منعقد کررہی ہیں۔

سندھ

کراچی میں محنت کشوں کی مختلف تنظیموں نے اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔اس حوالے سے مزدوروں، صحافیوں، کاشت کاروں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی مشترکہ ریلی مزار قائد سے کراچی پریس کلب تک نکالی جارہی ہے جس کا مقصد شکاگو کے ان محنت کشوں کوخراج عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے 1886 میں مزدوروں کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔

بلوچستان

شکاگو کے محنت کشوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی یوم مئی منایا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں مختلف سیاسی جماعتوں کے لیبر ونگز نے مزدوروں کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کیلئے پروگرام ترتیب دئیے ہیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں یوم مئی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے مزدور تنظیموں کی جانب سے کئی پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں۔اس موقع پر اپنے پیغام میں گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ مزدوروں کی سماجی و اقتصادی حالت بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 12 ارب روپے کی لاگت سے جاری اقتصادی تبدیلی پر مبنی اقدامات کے منصوبے سے کاشتکاروں کے معیار زندگی میں مثبت تبدیلیی آئے گی۔