file photo

حکومت نے دیہات میں مقیم افراد کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے:آفتاب
30 اپریل 2017 (15:10)
0

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے دیہات میں مقیم افراد کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔
اٹک میں گیس سپلائی سکیم کا افتتاح کرنے کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت اعلیٰ تعلیم کو ترجیح دے رہے ہیں اور اٹک میں زرعی یونیورسٹی قائم کی جارہی ہے جس پر ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔