بری فوج نے سربراہ نے کہا کہ کشمیریوں کو کسی خوف اور تسلط کے بغیر جینے کا حق ہے

file photo

آرمی چیف کا ایل او سی کے پیر سیکٹر کا دورہ
30 اپریل 2017 (15:07)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ رہے گا۔
انہوں نے یہ بات آج کنٹرول لائن کے حاجی پیر سیکٹر میں دورے کے دوران کہی۔
بری فوج نے سربراہ نے کہا کہ کشمیریوں کو کسی خوف اور تسلط کے بغیر جینے کا حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طر ف سے تشدد ہرطرح سے ریاستی دہشت گردی ہے۔
قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان کے عوام بھارتی فوج کے ہاتھوں خواتین اورب بچوں سمیت نہتے کشمیریوں کے خلاف ظلم و ستم سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے عوام پر جارحیت کی صورت میں اپنی بوکھلاہٹ کو دور کررہاہے۔
اس سے پہلے بری فوج کے سربراہ کو کنٹرو ل لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بری فوج کے سربراہ نے مسلح افواج کے بلند حوصلے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔