file photo

حکومت نے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کیے
30 اپریل 2017 (14:10)
0

حکومت نے ملک میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ سال وزیراعظم کے منظور کردہ انسانی حقوق کے بارے میں لائحہ عمل پر عملدرآمد کے ذریعے خواتین، بچوں، اقلیتوں او ر پسماندہ طبقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کیلئے انسانی حقوق کے بارے میں ایک بااختیار کمیشن بھی قائم کیا ہے۔
اسی طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے متاثرین کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کیلئے انسانی حقوق کا قومی ادارہ قائم کیا گیا ہے متاثرین کی شکایات کے ازالے اور قانونی مشورے کیلئے ایک ہیلپ لائن کا بھی اجرا کیاگیا ہے۔
انسانی حقوق کے بارے میں لائحہ عمل پرعملدرآمد کی نگرانی کیلئے اضلاع میںانسانی حقوق کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔