file photo

عالمی برادری بھارت پر کشمیریوں کیخلاف مظالم بند کرنے کیلئے دبا و ڈالے:نفیس
30 اپریل 2017 (11:33)
0

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورخون ریزی کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے پرزور دیا ہے۔
ایک انٹرویو میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ بھارت پر کشمیریوں کیخلاف بربریت کا سلسلہ بند کرنے کے لئے دبائو ڈالے ۔
ترجمان نے کہاکہ کشمیر ی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔