زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر بالا منتقل کردیا گیا ہے

دیر بالا ، مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جاگری، 11افراد جاں بحق
30 اپریل 2017 (11:22)
0

دیر بالا میں لواری ٹاپ کے قریب آج صبح ایک مسافر کوسٹر گہری کھائی میں جاگری جس سے کم سے کم 11 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کوسٹر چترال سے راولپنڈی جارہی تھی۔زخمیوں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیر بالا منتقل کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے دیر زیریں میں سڑک کے ایک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کے ارکان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے دیر بالا کی ضلعی اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں۔
انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی۔