امریکہ:ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے موقف کیخلاف احتجاج
30 اپریل 2017 (09:34)
0

  امریکہ میں وائیٹ ہاوس کے قریب لاکھوں افراد سڑکوں پر جمع ہوئے جو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے موقف کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

ماحولیاتی تبدیلی کے معاملے پر اس مارچ کا اہتمام ڈونلڈٹرمپ کے صدارتی عہدے کے سو روز مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔
اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیاتھا کہ امریکہ ماحولیاتی تبدیلی کے پیرس معاہدے سے علیحدگی اختیار کرے گا۔