file photo

اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی:چینی سفیر
30 اپریل 2017 (09:23)
0

پاکستان میں چین کے سفیر Sun Weidongنے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان اور خطے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اسلام آباد میں پاکستان کے ایوان ہائے صنعت وتجارت کی فیڈریشن کے صدر زبیر طفیل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بجلی کے نئے منصوبوں سے ملک میں توانائی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
سفیر نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری سے ٹیکنالوجی پاکستان منتقل ہوگی اور ان مصنوعات کی تیاری پر زیادہ توجہ دی جائے گی جن کی چینی منڈی میں طلب ہے۔
Sun Weidongنے کہا کہ پاکستانی تاجروں کیلئے ویزہ کے طریقہ کار میں بہتری لائی جارہی ہے تاکہ وہ چینی منڈیوں تک زیادہ رسائی کیلئے چین میں نمائشوں اور سیمیناروں میں شرکت کر سکیں۔