file photo

موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا:محکمہ موسمیات
30 اپریل 2017 (08:00)
0

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان کشمیر اور اس کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اتوار کی صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیئس
کراچی اٹھائیس
پشاور انیس
کوئٹہ اور گلگت نو
مری تیرہ
اور مظفرآباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔