file photo

جاپانی وزیراعظم کی شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت
30 اپریل 2017 (07:56)
0

جاپان کے وزیراعظم Shinzo Abeنے شمالی کوریا کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

لندن میں نامہ نگاروں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا کے ایٹمی مسئلے کے حل میں تعمیری کردارادا کرے۔
ادھرجنوبی کوریا کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحا خلاف ورزی ہے انہوں نے شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اسطرح کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کرے۔