وفد نے افغان سینیٹ کے چئیرمین فضل ہادی مسلم یار سے بھی ملاقات کی۔

file photo

پاکستان اور افغانستان انسداد دہشتگردی کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر متفق
30 اپریل 2017 (06:46)
0

پاکستان اور افغانستان نے خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انسداد دہشتگردی کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے کا بل میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی وفد اور انکے افغان ہم منصب عبدالرئوف ابراہمی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
وفد نے افغان سینیٹ کے چئیرمین فضل ہادی مسلم یار سے بھی ملاقات کی۔
سپیکر ایاز صادق نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے تجارتی تعلقات کے فروغ اور عوام سے عوام کی سطح پر رابطوں میں اضافے کی اہمیت بھی واضح کی۔
افغان سپیکر عبدالرئوف ابراہیمی اور چئیرمین سینٹ فضل ہادی مسلم یار نے افغانستان کیلئے پاکستان کی کوششوں خصوصا تین عشروں سے زائد عرصے تک ملک میں لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزابانی کو سراہا ۔