وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن )کی حکومت کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے کیونکہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کررہی ہے۔

file photo

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی آپریشن میں کسی سست روی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا:نثار
30 اپریل 2017 (06:38)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کراچی آپریشن میں کسی سست روی کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ۔

ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہر میں امن ومان کی مکمل بحالی کیلئے سول اور فوجی قیادت اور صوبائی وفاقی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ( ن)کی حکومت کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے کیونکہ وہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بہتر بنانے کیلئے اٹھاسی ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سرحدی نظم و نسق مزید بہتر بنایا گیا ہے اور طورخم سرحد پر لوگوں کی آمدورفت کیلئے باضابطہ وضع کیا گیا ہے اور اب کوئی غیر ملکی پاسپورٹ کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا ۔