ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔

file photo

مقبوضہ کشمیر میں معمر شہری کے قتل کیخلاف مکمل ہڑتال
30 اپریل 2017 (06:34)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ضلع کپواڑہ میں ایک معمر شہری محمد یوسف بٹ کے قتل کے خلاف آج پورے مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ 

ہڑتال کی اپیل سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمرفا ر وق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔ سید علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں محمد یوسف بٹ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسکی غیر جانبدارااداروں کے ذریعے تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ادھر مشترکہ مزاحمتی جماعتوں نے یوسف بٹ کی شہادت کے واقعہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جاری ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجاً آج سری نگر میں ایک ریلی نکالی ۔عوام نے ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔