ترجمان نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔

file photo

پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہشمند ہے:زکریا
30 اپریل 2017 (06:23)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ بامعنی، پائیدار اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہشمند ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں اور مقبوضہ علاقے میں اسطرح کے بدترین حالات میں ہم بھارت کے ساتھ بات چیت شروع نہیں کرسکتے۔
نفیس ذکریا نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارتی حکام پر دبائو ڈال رہی ہے کہ کشمیریوں پر ظلم وستم کا سلسلہ بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بیگناہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی ظلم وستم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کی جائیں۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے پر عزم ہیں اور بھارتی حکومت بھارت میں موجود اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں بھی ناکام ہوگئی ہے۔