file photo

ممتاز علمائے کرام حج کے کامیاب درخواست گزاروں کو تربیت دیں گے
30 اپریل 2017 (06:18)
0

ممتاز علمائے کرام حکومت کے کوٹہ نظام کے تحت اس سال حج کے کامیاب درخواست گزاروں کو تربیت دیں گے۔ اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے تحصیل اور ضلع کی سطح پر تربیت کے آغاز کیلئے حکمت عملی وضع کی جارہی ہے۔

عازمین کومناسک حج کی ادائیگی کے دوران ان کے مذہبی فرائض سے آگاہ کرنے کیلئے آڈیو اور ویڈیوکیسٹ استعمال کی جائیں گی۔