محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں پیر کو پاکستان میں داخل ہونگی جس کے نتیجے میں آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور دور دور تک بارش ہوگی۔

کسانوں کو جلد گندم کی کٹائی اور گہائی مکمل کرنے کی ہدایت
30 اپریل 2016 (12:43)
0

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جتنا جلد ممکن ہو گندم کی کٹائی اور اسے گاہنے کا کام مکمل کر لیں۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ مغربی ہوائیں پیر کو پاکستان میں داخل ہونگی۔ جس کے نتیجے میں آئندہ ہفتے ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں اور دور دور تک بارش ہوگی۔

پیر سے بدھ تک شمالی مشرقی بلوچستان اور بالائی سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتے اور اتور کو ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہے گا اور درجہ حرارت معمول کے درجہ حرارت سے دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔