وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی یورپ کے لئے پروازوں پر پابندی اٹھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے وزیر ہوا بازی خواجہ محمد آصف، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام اور پی آئی اے کی انتظامیہ کو اس پیشرفت پر مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پابندی اٹھانے سے پی آئی اے کی ساکھ مضبوط ہوگی اور قومی ادارے کو مالی فوائد حاصل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پابندی کا خاتمہ پاکستان کی کامیاب پالیسیوں کی عکاسی کرتا ہے اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے ہوائی سفر آسان ہو جائے گا۔