Monday, 02 December 2024, 01:10:44 am
 
حکومت آئی ٹی شعبے کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے،احسن اقبال
November 30, 2024

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

وہ لاہور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جدت پسندی اس مسابقتی دنیا میں بقا اور ترقی کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور جو لوگ وقت کے ساتھ ساتھ نہیں بدلتے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے شعبوں میں آگے بڑھنے کیلئے روایتی طریقوں سے ہٹ کرسوچیں۔

احسن اقبال نے امید ظاہر کی کہ آئی ٹی یونیورسٹی کی عمارت سے آئی ٹی کے طلبا کو ہر لحاظ سے سہولت میسر آئے گی۔