Saturday, 14 December 2024, 06:15:51 pm
 
فہد ہارون اورایتھوپیا کے سفیرکاڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے منظرنامے پر تبادلہ خیال
November 30, 2024

پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال باقر عبد اللہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کی اور میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے بدلتے ہوئے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے عوامی سفارتکاری اور قوم کی تعمیر کے لئے بیانیے کی تشکیل میں میڈیا کے بڑھتے ہوئے کردار اور اس کی طاقت کو تسلیم کیا۔

انہوں نے باہمی تعاون، جدت طرازی اور تذویراتی اقدامات کے ذریعے چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔