Saturday, 14 December 2024, 07:18:14 pm
 
بیجنگ،پیس گارڈن میوزیم میں پاکستان کے قدرتی حسن اورثقافتی ورثے کی نمائش
November 30, 2024

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور ورلڈ پیس فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹرLi RUOHONGنے بیجنگ کے پیس گارڈن میوزیم میں مشترکہ طور پر تصویری نمائش کا افتتاح کیا جس میں پاکستان کے قدرتی حسن اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔

یہ تصاویر بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے نے فراہم کیںجو چینی سیاحوں نے چین' پاکستان سیاحت کے تبادلوں کے سال کے دوران پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے بنائی تھیں۔

ان تصاویر کو اس عجائب گھر میں مستقل طور پر آویزاں کیا گیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر سفر' ثقافت اور مشترکہ تجربات کے گہرے روابط کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تصاویر نہ صرف باہمی احترام اور مفاہمت کی داستانوں کو بیان کرتی ہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط جن کا گندھارا تہذیب کے دور سے تعلق ہے کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔

ڈاکٹرLi نے پاکستان کے دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان اور چین کے درمیان گہری دوستی کی تعریف کی۔