Saturday, 14 December 2024, 06:13:58 pm
 
ڈاکٹرمصدق ملک کا سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کرنے کاعزم
November 30, 2024

پٹرولیم کے وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے توانائی، قابل تجدید ذرائع اور کان کنی کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری راغب کرنے کیلئے حکومتی پالیسی اقدامات پر زور دیا ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے ریاض میں اٹھائیسویں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس دو ہزار چوبیس میں عالمی توانائی کے رہنماؤں کے ساتھ فائدہ مند مباحثوں میں بھی حصہ لیا۔

انہوں نے حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔