Friday, 29 March 2024, 03:06:28 pm
زرعی پیداواربڑھانےکیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،وزیرخارجہ
November 30, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد میں ایگری موبائل ایپ کی تقریب اجراء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں میں آگاہی سے بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ زراعت کا شعبہ انتہائی اہم ہے کیونکہ آبادی کی اکثریت اس پر انحصار کرتی ہے۔انہوں نے کہا زیادہ پیداوار سے برآمدات میں اضافہ ہو گا اور یہ تبھی ممکن ہے جب کاشت کاری اور آبپاشی میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.