Friday, 15 November 2019, 08:33:20 am
ممتاز تجزیہ کاروں کا عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر پر اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنے پر زور
October 30, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے بین اقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنی مجرمانہ خاموشی توڑے بدھ کی رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں دو نئے گورنر تعینات کر کے ایک اور غیر قانونی اقدام کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرفیو اٹھانے کے فوری بعد کشمیریوں کی اپنی جدوجہد عروج پر پہنچ جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سازشیں کر رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پروگرام میں حصہ لینے والوں میں بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر طلعت وزیر ڈاکٹر عبدالواجد خان ڈاکٹر غلام مصطفی حریت رہنما شمیم شال نزید احمد شال اور دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ غضنفر علی شامل تھے۔