Friday, 15 November 2019, 06:12:22 am
قاسم سوری،جام کمال کا ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
October 30, 2019

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے آج کوئٹہ میں وزیراعلی ہائوس میں بلوچستان کے وزیراعلی جام کمال خان سے ملاقات کی ۔انہوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔دونوں رہنمائوں نے اتفاق کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک میں سیاسی استحکام یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کرناچاہیے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی معیشت کی بحالی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہوںگے۔