Friday, 18 October 2019, 10:57:07 am
حکومت فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی کیلئے پرعزم ہے، معاون خصوصی اطلاعات
September 30, 2019

پیر کے روز اسلام آباد میں فلم پروڈیسر ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فلمی صنعت کی ترقی اور بحالی کیلئے پرعزم ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ فلمی صنعت کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں وزارت اطلاعات فوکل پرسن تعینات کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلم کے شعبہ میں چین، ایران، سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کررہے ہیں۔