Thursday, 28 March 2024, 05:03:05 pm
پنجاب حکومت نے مقامی فنکاروں کی مالی معاونت کیلئے سنیک ویڈیو سے معاہدہ کرلیا
August 30, 2021

فاءل فوٹو

پاکستان کے اطلاعات و ثقافت کے محکمے نے مقامی فنکاروں کی مالی معاونت، شفافیت کے فروغ اور پنجاب اور پاکستان میں موجود باصلاحیت افراد کی مدد کیلئے شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم سنیک ویڈیو سے معاہدہ کرلیا ہے ۔ معاہدے کے حوالے سے تقریب الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں منقعد ہوئی ۔معاہدے کے مطابق انفارمیشن اور کلچر کا شعبہ باصلاحیت فنکاروں کی فرسٹ سنیک ویڈیو کو فراہم کرے گا ۔ ویڈیو پر اپنا مواد پیش کرکے منتخب فنکارمتبادل آمدنی حاصل کرسکیں گے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے کہا کہ یہ اشتراک پاکستانی فنکاروں کو اپنے خواب پورے کرنے اور عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار میں مدد دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلنٹ کے فروغ کی یہ سرگرمی فن اور ثقافت کو ترقی دینے کیلئے نوجوانوں کومصروف کرے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.