جبری گمشدگیوں کانشانہ بننے والے افرادکاعالمی دن آج منایاجارہاہے اوربھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں جبری گمشدگیوں اورسینئرکشمیری قیادت کی حراست کاعمل جاری ہے۔مظلوم کشمیریوں کے خلاف جاری ظلم وتشددکشمیریوں کی اپنے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہدکودبانے میں ناکامی پربھارت کی مایوسی کااظہارہے۔پاکستان نے بارہاکہاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی افواج کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین اورمنظم خلاف ورزیوں کی تحقیقات اقوام متحدہ کاتحقیقاتی کمیشن کرے۔یہی بات اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنرکے دفترنے کشمیرپردوہزاراٹھارہ اور دوہزاربیس کی اپنی رپورٹوں میں کہی ہے۔