Friday, 20 September 2019, 10:15:17 am
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی
August 30, 2019

حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔ایک ٹویٹ میں اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں چار روپے59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرولیم کی نئی قیمت113 روپے24 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں سات روپے67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد نئی قیمت124 روپے80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں4 روپے27 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی اور نئی قیمت99 روپے57 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ لائٹ ڈیزل میں5 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت91 روپے89 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد خود حاصل کرنے کی بجائے اس کے ثمرات براہ راست عوام تک منتقل کرے گی۔