Monday, 16 December 2019, 04:12:33 pm
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے،تجزیہ کار
August 30, 2019

ممتاز تجزیہ کاروں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

پروگرام میں شرکت کرنے والے تجزیہ کاروں میں یورپی یونین کی کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید، بین الاقوامی تعلقات کے ماہر رسول بخش رئیس، کشمیر میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر شیخ تجمل، حریت رہنما امتیاز اقبال وانی شامل تھے۔