Saturday, 20 April 2024, 01:34:50 am
ریڈیو پاکستان اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ میں موثر کردار ادا کر رہا ہے، ڈی جی پی بی سی
July 30, 2022

پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل سہیل علی خان نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ملک کا سب سے پرانا اور سب سے بڑا نشریاتی ادارہ ہونے کے ناطے اتحاد اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

وہ ریڈیو پاکستان کے کنٹرولر نیوز سجاد پرویز سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور اپنی پہلی تصنیف شدہ کتاب "22 لوگ" پیش کی۔

ڈائریکٹر جنرل نے امید ظاہر کی کہ یہ کتاب فن، ثقافت، ادب، موسیقی، شاعری اور نشریاتی تاریخ کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے معلومات کا ذریعہ بنے گی۔

یہ کتاب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے شائع کی ہے اور یہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ملک کی نامور قومی شخصیات کے بائیس خصوصی اور پروفائل انٹرویوز پر مشتمل ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.