Saturday, 20 April 2024, 05:28:43 pm
پاکستان نےدہشتگردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے:وزیرداخلہ
June 30, 2020

وزیرداخلہ اعجازشاہ نے کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معاشی سرگرمیوں کونقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے سماج اورملک دشمن عناصرکے خلاف فوری کارروائی کرنے پر قانون نافذ کرنے والے اورانٹیلی جنس اداروں کی تعریف کی ہے۔

ایک نجی نیوزچینل کے پروگرام میں ا ظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے دہشت گردوں کابہادری سے مقابلہ کرنے والے سیکیورٹی اورانٹیلی جنس اداروں کے اہلکاروں کے کردا رکوسراہا۔

انہوں نے کراچی پاکستان سٹاک ایکسچینج واقعہ کے متاثرین کے لئے ایک اضافی پیکج کااعلان کیا۔یہ پیکج اس انعامی رقم کے علاوہ ہوگا جو شہداء کے خاندانوں کودیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور انٹیلی جنس اداروں نے پاکستان میں بہت سے دہشت گردوں کوتخریبی کارروائیاں کرنے سے پہلے پکڑاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.