Wednesday, 12 August 2020, 11:03:01 am
وزیراعظم کا گلگت بلتستان کابینہ کیلئے 12نگران وزراء کا تقرر
June 30, 2020

فائل فوٹو۔

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کے لئے بارہ نگران وزراء کا تقرر کیا ہے۔
انہوں نے یہ تقرریاں نگران وزیراعلیٰ میر افضل خان کی ایڈوائس پر کی ہیں۔
اس سلسلے میں آج نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
وزراء میں آفتاب اسماعیل خان، سرور شاہ، شوکت رشید، ناصر حسین، محمد علی خان، محمد یاسین سید شبیہ الحسنین ، محمد علی قائد، جوہر علی، رجب علی، امام یار بیگ اور عبدالجہان شامل ہیں۔