Thursday, 25 April 2024, 08:02:57 pm
یورپی یونین کی 14ملکوں کے محفوظ شہریوں کویورپی بلاک کے اندرآنے کی اجازت
June 30, 2020

یورپی یونین نے کل سے چودہ ملکوں کے محفوظ شہریوں کوکوروناکی وباء کے باوجودیورپی بلاک کے اندرآنے کی اجازت دی ہے، ان میں امریکہ،برازیل اورچین کے شہری شامل نہیں ہوںگے۔

سفارتکاروں نے کہاہے کہ ان ملکوں میں آسٹریلیا،کینیڈا،جاپان، مراکش اورجنوبی کوریا بھی شامل ہیں۔

موجودہ محفوظ لسٹ میںترمیم کاامکان ہے جس میں الجزائر، آسٹریلیا،کینیڈا، جارجیا ، جاپان، مونٹی نیگرو، مراکش، نیوزی لینڈ، روانڈا، سربیا، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ،تیونس اوریوروگوئے شامل ہیں۔

یورپی یونین نے اپنے شہریوں کے لئے بلاک کے اندرسفرکرنے پرپابندی اٹھالی ہے۔

برطانوی مسافروں کے لئے قواعدالگ ہوںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.