Wednesday, 12 August 2020, 11:38:01 am
ڈی جی رینجرز کا حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں سلامتی صورتحال کا جائزہ
June 30, 2020

آج کراچی میں ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرزمیجر جنرل عمر احمد کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں خصوصاً کراچی اور اندرون سندھ میں حالیہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں سلامتی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ سکیورٹی منصوبے کاجائزہ لیا جائے گا اور مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔