Wednesday, 12 August 2020, 12:28:00 pm
حکومت ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،گورنر
June 30, 2020

پنجاب کے گورنر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں ملک کو درپیش معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روزلاہور میں پنجاب کے توانائی کے وزیر ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کی روک تھام کی کوششوں میں ہر شہری شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد خصوصا ماسک پہن کر خود کو وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔