Thursday, 28 March 2024, 04:06:48 pm
فلسطین نےمغربی کنارے کےبعض علاقوں کومکمل یاجزوی طورپراسرائیل میں ضم کرنےکامنصوبہ مستردکردیا
June 30, 2020

فلسطین نے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو مکمل یاجزوی طورپر اسرائیل میں ضم کرنے کے اسرائیلی اورامریکی مشرق وسطیٰ امن منصوبے کو مسترد کردیاہے۔

صدرمحمودعباس نے سوئٹزرلینڈ کے صدر سیمونیٹا سوماروگا کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگومیں کہاکہ یہ منصوبہ تمام عالمی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔سوئٹزرلینڈکے صدرنے کہاکہ ان کاملک کسی بھی قسم کے یکطرفہ اقدامات اوربین الاقوامی قوانین کے منافی کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کومسترد کرتاہے۔ادھرفلسطینی وزیراعظم محمد Ishtye نے چالیس برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ آن لائن ملاقات میں اسرائیل پرالزام عائد کیاہے کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کوتحلیل کرنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام اسرائیل کوایسانہیں کرنے دیںگے کیونکہ فلسطینی اتھارٹی فلسطینیوں کی جدوجہد کانتیجہ ہے۔اسرائیلی حکومت وادی اردن سمیت مغربی کنارے کے تیس فیصدسے زائد علاقے کوکل سے اپنے ساتھ ضم کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.